😭😭😭😭😭😭😭ریڈنگ ہوگئ ۔۔ ۔۔میرا سب سے چھوٹا بیٹااحتشام بھاگتا گرگراتا ہوا خوشی سے جھومتا آیا ابو ابو ریڈنگ کرنے والے انکل آگئے ۔اب ہم موٹر چلاکر نہاسکینگے ۔اب ہم رات کو پنکھا بھی چلائیں گے ہیں نا ابو ۔وہ جلدی جلدی بول رہا تھا میں اس کے چہرے کی خوشی دیکھ رہا تھا جیسے اسے کوئ خزانہ ملگیا ہو۔۔خوش کیوں ناہوتا کیوں کہ میٹر ایک سو ستر یونٹ کراس کرچکا تھا اور ابھی ریڈنگ میں سات دن باقی تھے ۔میں نے گھر میں بجلی پر چلنے والی ہر چیز بند کردی ۔دو دن کیلئے بچوں کو گاؤں بھیج دیا ۔دن کو پنکھا چلتا تو رات کو بند رکھتے ۔اور پھر 28تاریخ کا انتظار کرنے لگے کہ کب ریڈنگ کی تاریخ ائے اور ہم دوسو یونٹ کراس کرنے سے بچ جائیں کیونکہ اگر دوسو ایک مرتبہ کراس ہوگئے تو پھر اگلے چھے ماہ تک اس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا ۔۔اور آج وہ دن آہی گیا جسکا سب محلے والوں کو انتظار تھا ۔شکر الحمد اللہ ۔آج ریڈنگ ہوگئ ہے گھر میں عید کاسماں ہے میرے بچے اب پنکھا چلا کر سو رہے ہیں ۔۔دوسو یونٹ کراس کرنے سے بچ گئے الحمد اللہ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اقتباس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔